18 نومبر 2011 - 20:30

يمن ميں عوام نے ايک بار پھر ملک گير مظاہروں ميں ڈکٹيٹر عبداللہ صالح سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کيا -

ابنا: يمن کے درالحکومت صنعا اور تعز سميت  پورے ملک ميں عوام نے نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کئے -

ان مظاہروں ميں عوام نے عبداللہ صالح کي فوري برطرفي اور گرفتاري کا مطالبہ کيا-

رپورٹ کے مطابق مظاہرين نے اپنے ملک ميں سعودي عرب سميت بعض عرب ملکوں اور مغرب کي مداخلت کي مذمت کي - يمن کے عوام نے جمعے کے مظاہروں ميں ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کو بچانے کے لئے خليج فارس تعاون کونسل کي کوششوں کي بھي مذمت کي - ياد رہے کہ خليج فارس تعاون کونسل نے يمن ميں قيام امن کے لئے ايسا فارمولا پيش کيا ہے جس ميں ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کو عدالتي کاروائي سے محفوظ رکھنے کي ضمانت دي گئي ہے - يمن کے انقلابيوں نے اس فارمولے کو مسترد کرديا ہے -

يمن کے عوام نے جنوري کے اواخر سے ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کے خلاف انقلابي تحريک شروع کي ہے جس ميں اب تک ايک ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہيں............

/169